میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے :بلقیس صابر راجہ

بھمبر : پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی راہنما بلقیس صابر راجہ نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے میڈیا نے عوام کے اندر شعور اجاگر کیا ہے اور لوگوں کے مسائل ارباب اختیار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔