گلگت و بلتستان میں قتل عام دراصل جذبہ قومیت کو ختم کرنے کی سازش ہے:توصیف علی

بھمبر: جموں و کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے مرکزی راہنما توصیف علی جرال نے کہا ہے کہ گلگت و بلتستان میں فرقوں کے نام پر کیا جانے والا قتل عام دراصل ریاستی عوام کو مزید تقسیم کرنے اور جذبہ قومیت کو ختم کرنے کی مذموم سازش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گلگت و بلتستان میں فرقوں کے نام پر ہونے والا قتل عام قابل مذمت ہے قاتل کا کوئی مذہب فرقہ نہیں ہوتا اس وحشیانہ واقع کے پیچھے جن ہاتھوں کا کردار ہے انہیں بے نقاب کیا جائے گلگت و بلتستان ریاست جموں و کشمیر کا حصہ ہے لیکن سازشی کردار گلگت کے اندر فرقہ وارانہ فسادات کروا کر کشمیریوں کو تقسیم کرنے کے در پے ہیں انہوں نے کہا کہ گلگت و بلتستان میں متاثرین کے لواحقین کو انصاف مہیا کیا جائے 17 اپریل کو جموں و کشمیر لبریشن سٹوڈنٹس فرنٹ کا 25 واں یوم تاسیس ریاست بھمبر کی طرح ضلع بھمبر میں جوش و خروش سے منائیں گے کارکنان تاسیسی کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور شرکت کریں انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے کارکنان قائد تحریک امان اللہ خان چیئرمین محمد یاسین ملک اور کی مرکزی قیادت میں متحد و متفق ہیں۔