امریکا: 2 تعلیمی اداروں میں فائرنگ کے واقعات، طالبعلم سمیت 3 افراد ہلاک

Police

Police

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کے دو تعلیمی اداروں میں فائرنگ کے واقعات میں دو سکیورٹی گارڈز اور ایک طالبعلم سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی ریاست ورجینیا کے کالج میں مسلح حملہ آور نے فائرنگ کر کے کالج کے دو سیفٹی آفیسرز کو ہلاک کر دیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسلح شخص کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب ریاست منی سوٹا کے اسکول میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نےفرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔