ڈپٹی کمشنر بھمبر ٹریفک حادثہ میں زخمی جبکہ ایس پی اور تحصیلدار بال بال بچ

بھمبر : ڈپٹی کمشنر بھمبر ٹریفک حادثہ میں زخمی جبکہ ایس پی اور تحصیلدار بال بال بچ گئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر بھمبر خواجہ محمد نعیم ، ایس پی منگلا اپ ریزنگ شہر یار خان ،تحصیلدارعبدالقدیر مغل میرپور جا رہے تھے کہ جڑی کس کے قریب لنک روڈ سے ا چانک ایک موٹر سائیکل مین روڈ پہ آگئی جس کو بچاتے ہوئے ان کی گاڑی سڑک کے کنارے الٹ گئی حادثہ میں ڈپٹی کمشنر بھمبرخواجہ محمد نعیم کو چوٹیں آئیں جبکہ باقی ساتھی بال بال بچ گئے ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور منتقل کر دیا گیاجہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انہیں گھر منتقل کر دیا گیا۔