میڈیا کی خبر پر ایکشن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بھمبر میں بھی روز گار سکیم شروع

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) میڈیا کی خبر پر ایکشن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بھمبر میں بھی روز گار سکیم شروع ہنر سیکھنے والے بے روزگار نوجوانوں کو BISPکے دفتر رجوع کرنے کی ہدایت رجسٹریشن شروع عوامی ،سیاسی و سماجی حلقوں کا میڈیا کو خراج تحسین تفصیلات کیمطابق چند دن قبل میڈیانے ضلع بھمبر کے اندر بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت روز گار سکیم شروع نہ کرنے کی خبر شائع کی تھی اور ضلع بھمبر کے سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں کا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔

جس پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپر سن محترمہ فرزانہ راجہ نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ضلع بھمبر کے اندر فی الفور بے روز گار سکیم شروع کرنے کا اعلان کیا اور ضلعی دفتر کو ہدایات جاری کی ہے کہ ضلع بھمبر کے بے روز گار نوجوانوں جو ہنر سیکھنا چاہتے ہیں انکی رجسٹریشن شروع کی جائے تاکہ جلد ازجلد بھمبر میں بھی روز گار سکیم کے تحت نوجوانوں کو مستفید ہونے کا موقع ملے بھمبر کے سیاسی سماجی ،عوامی اور نوجوان طبقہ نے میڈیا کی اس کاوش کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔