میکسیکو : صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری

Mexico Election

Mexico Election

میکسیکو : (جیو ڈیسک) میکسیکو میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری لوپیز اوبریڈور سمیت دیگر صدارتی امیدواروں نے اپنا ووٹ استعمال کیا۔ میکسیکو کے اس صدارتی انتخاب میں پینا نیٹو کو چالیس سے پینتالیس فیصد ووٹ کے ساتھ پہلی، لوپیز اوبریڈو ر کو تیس فیصد ووٹ کے ساتھ دوسری، جبکہ ویزکوئیز موتا کو تیسری پوزیشن حاصل ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔

پولنگ کے دوران صدارتی امیدوار لوپیز اوبریڈور اور دیگر امیدواروں نے بھی اپنا رائے دہی کا حق استعمال کیا۔ لوپیز اوبریڈور کئی ہفتوں سے انتخابات میں دھاندلی کے الزام عائد کرتے آ رہے ہیں۔ لوپیز کی صدارتی انتخاب میں ناکامی کی صورت میں بڑے پیمانے پر سڑکوں گلیوں میں مظاہروں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔