میکسیکو کی اسٹیٹ آئل کمپنی میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

Mexico

Mexico

میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو سٹی میکسیکو کی اسٹیٹ آئل کمپنی میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی،آگ پر تا حال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔مغربی میکسیکو میں میکسیکو اسٹیٹ آئل کی مائع گیس پائپ لائن میں خوفناک آگ لگ گئی۔کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن کو کھودنے کے دوران آگ بھڑک اٹھی۔

پولیس اور فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کے آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں جب کہ قریبی رہائشی علاقو ں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔آگ سے کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔