میں شاہد آفریدی بننا چاہتا ہوں ، چکوال کے اویس ضیاء کا انٹرویو

پنجاب کے پوٹھوہاری ضلع چکوال کے گاؤں چک بون کے اویس ضیا نے بھی شاہد آفریدی کو اپنا آئیڈیل مانا اور کھیل کے میدان میں شاہد آفریدی کی تکنیک آزمائی اور چوکے چھکے مارنے میں مہارت حاصل کی۔ اویس ضیاء راولپنڈی ریمز کی طرف اننگز کی اوپن کرتے ہیں اور اپنی دھواں دار بلے بازی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

اویس ضیاء کو کرکٹ سے عشق ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ اس کھیل کے لیے میں نے گھر چھوڑا ، تعلیم کو خیر باد کہا اور 15سال کی عمر میں کرکٹر بننے کے جنون میں کھیل کے میدان میں اترا۔ کرکٹ میرے اندر رچی بسی ہے۔