نئی دہلی کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

New Dehli

New Dehli

نئی دہلی (جیوڈیسک) نئی دہلی بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام کے مطابق آگ پندرہ منزلہ ہمالیہ ہاوس کی تیسری منزل پر لگی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے چوتھی اور پانچویں منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 30 فائر ٹینڈرز نے3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا۔آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا۔۔فوری طور پر آگ لگنے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔