نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 اکتوبر کو ہوگا،اسٹیٹ بینک

state bank

state bank

پاکستان (جیوڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان پانچ اکتوبر کو کرے گا۔۔بورڈ آف ڈاریکٹرز کا اہم اجلاس کراچی میں آئندہ جمعہ کو طلب کرلیا گیا۔

مرکزی بینک کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں آئندہ دو ماہ کیلئے بنیادی شرح سود کے تعین کا فیصلہ جمعہ پانچ اکتوبر کو کراچی میں ہوگا۔۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک میں ہونے والے اہم اجلاس کی صدارت گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور کریں گے جس میں نئی مانیٹری پالیسی کی منظوری دی جائے گی۔اس وقت بنیادی شرح سود ساڑھے دس فیصد ہے جس میں اسٹیٹ بینک نے آخری مرتبہ ڈیڑھ فیصد کی کمی کی تھی۔