نئی مزاحیہ ڈرامہ سیریل ٹوپی ڈرامہ آج سے

topi drama

topi drama

پاکستان : ( جیو ڈیسک) اے آر وائی ڈیجیٹل کی نئی مزاحیہ ڈرامہ سیریل ٹوپی ڈرامہ آج سے سے پیش کی جارہی ہے۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے کامیڈی پلے ہمیشہ سے مشہور رہے ہیں۔اس سلسلے کی ایک کڑی ہے نئی ڈرامہ سیریل ٹوپی ڈرامہ جس کے مرکزی کردار میں فیصل قریشی اور اعجاز اسلم ایک بار پھر ناظرین کو اپنے منفرد انداز میں گدگدانے آرہے ہیں۔

فنکار تو یہ دو ہیں مگر ڈرامے میں نظرآئیں گے مختلف کرداروں میں۔۔دیگر اداکاروں میں شامل ہیں انوشے اشرف، عروسہ صدیقی ، سمیع خان اورجاناں ملک۔ڈارمہ سیریل ٹوپی ڈرامہ آج سے ہر جمعرات رات آٹھ بج کرپینتیس منٹ پر صرف اے آر وائی ڈیجیٹل پرپیش کیا جائے گا۔