نئے صوبوں کا قیام ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہے، اسلم رئیسانی

Aslam raisani

Aslam raisani

بلوچستان (جیوڈیسک) وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے نئے صوبوں کے قیام کو ملک کی سلامتی اور یکجہتی کیلئے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کیا جائے۔وزیراعلی بلوچستان کا کہنا ہے کہ اس اہم ایشو کو سیاسی مفادات کے حصول کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس سے ملک میں انارکی پھیلے گی اور حالات اس نہج پر پہنچ جائیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کی بجائے موجودہ اکائیوں کو مضبوط کیا جائے۔ 1940کی قرارداد کی روشنی میں نیا عمرانی معاہدہ تشکیل دیا جائے۔