نائجیریا: حملوں کے واقعات میں کم از کم 65افراد ہلاک

Nigeria

Nigeria

امداد سے وابستہ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ نائجیریا کے شہر دماتورو کے گِرد ونواح میں ہونے والے بم حملوں اور گولیاں چلنے کے واقعات کے بعد ملک کے شمال مشرق میں بھڑک اٹھنے والے بلوے کے نتیجے میں کم از کم 65افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ہتھیار بند افراد نے جمعے کی رات  ریاستِ یوب کے ایک گاں پر دھاوا بول دیا اور پولیس تھانوں، ایک بینک اور متعدد گرجا گھروں پر حملے کیے۔ رات بھر گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیتی  رہیں اور یہ سلسلہ صبح تک جاری رہا۔عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ مسلح افراد نے پوٹسکم نامی ایک قریبی گاوں پر حملہ کیا جِس واقعے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔بوکو حرم نامی  ایک اسلامی فرقے نے اِن حملوں  کے ساتھ ساتھ  اِس سے قبل دِن کے وقت  قریبی شہر میدوگری میں ہونے والے متعدد بم حملوں کی بھی ذمیداری قبول کرلی ہے۔ گروپ کے ایک ترجمان نے خبردار کیا  ہیکہ مزید حملے ہوں  گے۔سرکاری عہدے داروں نے اِن واقعات کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔یہ حملے عید الاضحی کے  قربانی کے مذہبی  تہوار سے دو روز قبل ہوئے ہیں۔بوکو حرم شمالی نائجیریا میں ایک سخت گیر اسلامی ریاست قائم کرنا چاہتا ہے۔ گروپ 26اگست کو نائجیریا کے دارالحکومت  ابوجہ میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز پر  ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے۔اسی بارے میں