نائس ٹینس: سیمی فائنل میں اعصام کا بائرن برادرز سے مقابلہ

aisam ul haq

aisam ul haq

نائس: (جیو ڈیسک) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے پارٹنر جین جولین راجرز نے نائس ٹینس سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جہاں پاک ،ڈچ جوڑی کا مقابلہ ورلڈ نمبر ون ڈبلز پیئر بائرن برادرز سے ہوگا۔

فرانس کے شہر نائس میں جاری کلے کورٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور جین جولین راجرز نے امریکا کے اسکاٹ لپسکی اور راجیو رام کوہرادیا۔ پاک،ڈچ پیئر نے باآسانی چھ تین اور چھ دو کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔

فائنل میں رسائی کیلئے اعصام اور جولین کا مقابلہ عالمی نمبر ایک ڈبلز پیئر امریکا کے بائرن برادرز باب اور مائیک سے ہوگا۔میڈرڈ ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں اعصام اور جولین نے بائرن برادرز کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔