اسپاٹ فکسنگ کیس: مظہر مجید نے سزا کے خلاف اپیل کردی

mazhar majeed

mazhar majeed

برطانیہ: (جیو ڈیسک) کرپشن اور دھوکہ دہی کے الزام میں قید بکی مظہر مجید نے سزا کے خلاف اپیل کردی۔ برطانوی عدالت نے پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کے ساتھ ایجنٹ مظہر مجید کو کرپشن اور دھوکہ دہی کیس میں دو سال آٹھ ماہ کی سزا دی تھی۔

بکی مظہر مجید نے وکلا سے مشاورت کے بعد سزا کے خلاف اپیل کردی ہے۔ مظہر مجید کی اپیل پر سماعت لارڈ چیف جسٹس مسٹر جسٹس اوپن شا اور جسٹس ارون کریں گے۔