پاکستان کی دس رکنی ریسلنگ ٹیم بھارت پہنچ گئی

wrestling

wrestling

دھلی: (جیو ڈیسک) پاکستان کی دس رکنی ریسلنگ ٹیم ہری رام گراں پری ریسلنگ چیمپین شپ میں شرکت کے لئے بھارت کے شہر دہلی پہنچ گئی ہے۔ پاکستانی ریسلرز واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ ہوئے۔ ہری رام ریسلنگ چیمپین شپ 25 سے 27 مئی تک دہلی میں کھیلی جا رہی ہے۔ جس میں پندرہ ممالک کے ریسلرز حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستانی ریسلرز سات ویٹ کیٹاگریز میں حصہ لیں گے۔ پاکستان ٹیم کے کوچ حوجی محمد انور نے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھارت کا ویزہ ایک دن پہلے ملا جس کے باعث وہ بہت مایوس ہیں۔ لیکن پھر بھی چیمپین شپ میں پاکستانی ریسلرز بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔