نائن الیون کی سازش، خالد شیخ سمیت 5افراد پر فرد جرم عائد

khalid shaikh

khalid shaikh

امریکہ : (جیو ڈیسک) محکمہ دفاع کے خصوصی کمیشن نے نائن الیون کی سازش، منصوبہ بندی اور حملے کے عمل درآمد کے الزام میں خالد شیخ محمد سمیت پانچ افراد پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کو امریکی فوجی کمیشن کے حوالے کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کی جانب جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق خصوصی کمیشن نے نائن الیون کی سازش ، منصوبہ بندی اور حملے کے عمل درآمد کے الزام میں خالد شیخ محمد، ولید محمد صالح ، رمضی بن الشب، علی عبدالعزیز ، مصطفی احمد آدم نائن الیون پر فرد جرم عائد کردی ہے ۔ کمیشن کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد اس کیس کو امریکی فوجی عدالت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

محکمہ دفاع کے مطابق نائن الیون واقعے میں 2976 افراد ہلاک ہوئے۔ پانچوں افراد کے خلاف کیس ثابت ہونے پر انہیں سزائے موت ہو سکتی ہے۔ القائدہ رہنما خالد شیخ محمد کو امریکی صحافی ڈینئل پرل کے قتل کے الزام میں پاکستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جبکہ اس وقت پانچوں افراد گوانتانامو میں امریکی قیدی ہیں۔