صدر زرداری سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

Zardari

Zardari

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) صدر آصف علی زرداری سے امریکی نائب وزیر خارجہ ٹامس نائیڈز کی ملاقات۔ شیری رحمان ، حنا ربانی کھر اور گورنر پنجاب بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات کے دوران پاک امریکہ تعلقات سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی صدر آصف علی زرداری نے واضع کیا کہ ڈرون حملے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مفید ثابت نہیں ہو رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ نیٹو کی سپلائی کی بحالی کے لئے پارلیمنٹ کی سفارشات کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مستحکم ہونے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات بحالی کیلیے باہمی احترام اور مفادات کا خیال رکھا جائے۔

امریکی نائب وزیر خارجہ ٹامس نائیڈز نے دہشگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی بحالی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان سے ہمہ جہت تعلقات کی بحالی چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کے حوالے سے پارلیمنٹ کی نظر ثانی کا احترام کرتے ہیں۔