نائن الیون کے حملوں میں اسرائیل نے اہم کردار ادا کیا،ڈیوڈ ڈیوک

David Duke U.S. House of Representatives

David Duke U.S. House of Representatives

واشنگٹن امریکی ایوان نمائندگان کے رکن ڈیوڈ ڈیوک نے کہا ہے کہ مختلف شواہد سے ثابت ہو گیا ہے کہ نائن الیون کے حملوں میں اسرائیلی حکومت نے اہم کردار ادا کیا۔ اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے پانچ ایجنٹ نیویارک میں ٹاورز کی فلمبندی کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ اس بات کے بھی واضح ثبوت ملے ہیں کہ موساد نے اس وقت امریکا میں جاسوسوں کا نیٹ ورک قائم کر لیا تھا۔ غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی ایوان نمائندگان کے رکن نے انکشاف کیا کہ امریکا کیخلاف دہشت گردی میں اسرائیل کا طویل ریکارڈ موجود ہے، ایسے وجوہات کا بھی ہمیں علم ہو گیا ہے کہ اسرائیل نے نائن الیون کے حملوں میں اہم کردار کیوں ادا کیا۔ ڈیوڈ ڈیوک نے مزید کہا کہ اسرائیل نے یقینااِن حملوں سے بڑے فوائد حاصل کئے۔ اسرائیلی حکومت نے بڑی عیاری کے ساتھ بین الاقوامی برادری کی جانب سے اسرائیل کیخلاف تنقید کا راستہ موڑ دیا اور متعدد ملکوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا۔