نائیجیریا، چرچ میں خودکش حملہ،3 افراد ہلاک،41 زخمی

Nigeria

Nigeria

نائیجیریا: (جیو ڈیسک) نائیجیریا، کے نواحی علاقے میں واقع جوس چرچ میں خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک جبکہ اکتالیس زخمی ہو گئے۔

دھماکا نائیجیریا کے فساد زدہ اور وسطی علاقے میں کیا گیا۔ بوکو حرم نامی اسلامی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

دوسری جانب برونو اسٹیٹ کے قریب واقع ایک دوسرے چرچ پر بھی حملہ کیا گیا عینی شاہد کا دعوی ہے کہ کئی حملہ آوروں نے چرچ کے اندر فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عبادت گاہوں پر حملے کے بعد عیسائی نوجوانوں نے مقامی مسلمانوں کو زد وکوب کیا ۔