نائیک اشرف کی شہادت ، پاکستان کا بھارت سے سخت احتجاج

Rawalpindi Naik Ashraf

Rawalpindi Naik Ashraf

راولپنڈی (جیوڈیسک) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعے پر پاکستان نے شدید احتجاج کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ پاک فوج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن اپنے بھارتی ہم منصب سے سخت احتجاج کیا۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بھارتی فوج نے رات دس بجے سے گیارہ بجے کے درمیان ہاٹ اسپرنگ اور جندروٹ سیکٹرمیں ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کینائیک اشرف شہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے کنڑول لائن پر فائرنگ کے واقعے پر بھارتی فوج سے رابطے کیا گیا اور واقعہ پر سخت احتجاج کیا گیا۔