مالی میں القاعدہ کیخلاف فرانس کے فوجی دستوں کی کارروائیاں

France Military Forces

France Military Forces

مالی(جیوڈیسک)مالی کے شہر بماکو میں القاعدہ سے منسلک گروپوں کے خلاف آپریشن کرنے کی غرض سے پندرہ جنوری کو فرانس کی مزید فورسز داخل ہو جائیں گی۔فرانس پہلے ہی جمعہ کے روز مالی میں سیکڑوں فوجی بھیج چکا ہے جو ملک سے شمالی نصف حصے میں بھیجے گئے ہیں جو مشرقی اور علاقائی ریاستوں کا خوف امریکہ اور یورپ میں حملوں کی وجہ بن سکتا ہے۔

فرانسیسی فوج کے مطابق منگل کی رات پندرہ جنوری کو ساٹھ بکتر بند گاڑیاں اور دو سو فوجی بماکو بھیج دیئے گئے ہیں۔فرانسیسی وزیر دفاع جین ڈرائیں کا کہنا ہے کہ فرانس مالی کو القاعدہ کے دہشت گردوں سے نجات دلا کر دم لے گا۔

فرانس کے وزیر دفاع کی کوششوں میں مالی کے وزیر دفاع تیمن ہر برٹ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔