نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی اور لوٹ مار کے باعث ملک اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ، چوہدری خورشید زمان

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان نے کہاہے کہ نظریاتی طور پر نسل نو کے ذہنوں کی آبیاری وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ،نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی اور لوٹ مار کے باعث ملک اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔

جب نظریاتی سرحدیں کمزور اور مملکت کی بھاگ ڈور چور لٹیروں اور بے ضمیر لوگوں کے ہاتھ میںہو تو ملکی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوجاتے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور حماقتوں کے باعث آج ایک بار پھر ملک میں پھر1971ء جیسے حالات پیدا ہو رہے ہیں اور اب بھی اگر تمام محب وطن سیاسی جماعتوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو پھر کل کو پچھتانے کیلیے بھی وقت نہیں ملے گا اور اب اگر کوئی شخصیت پاکستانی قوم کی امیدوں کی مرکز ہے تو وہ صرف ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی ذات ہے جنہوں نے ایٹم بم بنا کر پاکستان کو محفوظ بنایا تھا اور اب بھی محسن پاکستان ملک کو ناقابل تسخیر بنا سکتے ہیں۔