ناروے: عدالت نے دو بھارتی نژاد بچوں کو ان کے چچا کے حوالے کر دیا

two Indian born children

two Indian born children

ناروے : (جیو ڈیسک) ناروے کی ایک عدالت نے دو بھارتی نژاد بچوں کو ان کے چچا کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ناروے کی بچوں کی بہبود کے ادارے نے ان دونوں بچوں کو ان کے والدین سے چھین لیا تھا۔

بچوں کے والدین پر الزام تھا کہ وہ بچوں کی مناسب نگہداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور بچوں کو ہاتھ سے کھانا کھلاتے ہیں اور انہیں اپنے ساتھ بستر میں سلاتے ہیں۔عدالت نے انوروپ اور سگا ریکا بھٹا چاریا کے تین سالہ بیٹے اور ایک سالہ بیٹی کو ان کے چچا کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

بچوں کے رشتہ دار اور بچوں کی بہبود کا ادارہ کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت بچوں کے چچا ان کے گارڈین ہوں گا۔ بچوں کی بہبود کے ادارے نے عدالت کو سفارش کی کہ بچوں کو ان کے چچا کے حوالے کر دیا جائے تاکہ وہ بچوں کو واپس انڈیا لے جا سکیں۔ بچوں کی ماں پہلے ہی بھارت پہنچ چکی ہے جبکہ بچوں کے والد اب بھی ناروے میں موجود ہیں۔