ناروے میں مقیم چوہدری نذر وڑائچ نے اسلامک سنٹر گجرات کا دورہ کیا

گجرات (جی پی آئی)ناروے میں مقیم ممتاز پاکستانی کاروباری شخصیت چوہدری نذر وڑائچ نے اسلامک سنٹر گجرات کا دورہ کیا ، جہاں ان کا استقبال قیم جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم نے کیا ، انہوں نے قرطبہ مسجد و دیگر شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا ، اور جماعت اسلامی کی کارکردگی کو بے حد سراہا ۔

انہوںنے اسلامک سنٹر کے لئے 3لاکھ روپے کا چیک دیا تا کہ مسجد قرطبہ کا کام مکمل ہو سکے ، ڈاکٹر طارق سلیم و دیگر ممبران نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے تعاون کو بے حد سراہا ۔