لالہ موسی: نواحی گاؤں پنجن کسانہ میں واپڈا حکام نے ٹرانسفارمر کے نام پر چندا مہم شروع کر دی

لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)لالہ موسیٰ کے نواحی گاؤں پنجن کسانہ میں واپڈا حکام نے ٹرانسفارمر کے نام پر چندا مہم شروع کر دی۔نئے ٹرانسفارمر کا جھانسہ دے کر پیسے بٹور کر پرانا ٹرانسفارمر نصب کر دیا۔اہلیان علاقہ کا شدید احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پنجن کسانہ میں اوورلوڈنگ اور بارش کی وجہ سے ٹرانسفارمر خراب ہو گیا واپڈا حکام نے اہلیان پنجن کسانہ سے کہا کہ پیسے اکٹھے کرو تو آپ کو گوجرانولہ سے نیا ٹرنسفارمر لا کر دیں گے جس پر اہلیان نے مطلوبہ پیسے واپڈا حکام کے حوالے کر دیا جبکہ واپڈا حکام نے نوسربازی کرتے ہوئے نئے کی جگہ پرانا ٹرانسفارمر نصب کر دیا جس پر اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے گیپکو حکام سے مطالبہ کیا کہ ہماری رقم واپس دلائی جائے یا ہمیں نیا ٹرانسفارمر دیا جائے تاکہ ہماری داد رسی ہو سکے۔