ناروے پاکستان کو تعلیم کیلیے مالی امداد دے گا

Pakistan Norway

Pakistan Norway

پاکستان اور ناروے کے مابین بنیادی تعلیم میں بہتری کے لیے 75 ملین کرونز امداد کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ سپیکر ترقی اقتصادی امور ڈویژن اور پاکستان میں تعینات ناروے کے سفیر سلی لینڈز ورک نے معاہدے پر دستخط کئے۔ جاری بیان کے مطابق ناروے کی مالی معاونت سے بنیادی تعلیم بہتری پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت خیبرپختونخوا میں بچیوں کی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھی جائیگی۔

تین سالہ منصوبے کے تحت صوبے میں معیار تعلیم کو بہتر بنایا جائیگا اور 300 سکولوں میں لائبریریاں قائم کی جائینگی۔ 25 سکولوں میں ہم نصابی سرگرمیوں کیلئے بنیادی سہولتیں فراہم کی جائینگی اور 100 گرلز سکولوں میں 100 اضاف کلاس روم بھی تعمیر کئے جائینگے۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے معیار تعلیم میں بہتری کے لیے امداد کی فراہمی پر ناروے کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔