امریکی صدارتی انتخابات کے لئے جاسوس وکلا تیار

Romney Obama

Romney Obama

امریکا (جیوڈیسک) امریکی صدارتی الیکشن میں دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کی جاسوسی کے لیے ہزاروں وکلا تیار کر لیے۔امریکی صدارتی انتخابات چھ نومبر کو ہو رہے ہیں اس موقع پر ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے ہزاروں وکلا پولنگ اسٹیشنز میں جا کر ووٹنگ کے عمل کا جائزہ لیں گے۔

ان وکلا کو خاص طور پر مخالف پارٹی کے لوگوں کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنے کا کام سونپا گیا ہے تاکہ کسی بھی بے قاعدگی کی صورت میں فوری قانونی قدم اٹھایا جا سکے۔ یہ وکلا پولنگ عملے کے رویے، ووٹروں کو دی جانے والی ہدایات اور ووٹنگ کے لیے قطاروں کی لمبائی سمیت ہر بات نوٹ کر کے اپنی پارٹی کے علم میں لائیں گے۔