ناشکری شیطان کا سب سے بڑا ہتھیار ہے جس سے وہ انسان کو گمراہ کرتاہے۔

فیصل آباد : امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی نے لاثانی سیکرٹریٹ پر عظیم الشان محفل پاک بسلسلہ ”یوم شہادت عثمان وفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنھہ”کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے تمام صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنھہ ستاروں کی مانند ہیں کسی کی بھی پیروی کرنے سے انسان دنیا وآخرت کی کامیابی حاصل کر لیتا ہے۔

ان سے عشق ومحبت درحقیقت اللہ ورسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم سے عشق ومحبت ہے۔کسی بھی صحابی رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی گستاخی اور بے ادبی حقیقت میں اللہ ورسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی گستاخی اور بے ادبی ہوتی ہے۔آپ نے مزید کہاکہ اللہ تعالیٰ نے انسان کواپنی بے شمار نعمتوںسے نوازاہے ہمیں اللہ تعالیٰ کی ان گرانقدر نعمتوںپر اپنے مالک ومعبو دکاشکراداکرناچاہیے،شکر ادا کرنیوالے کووہ ذات اقدس اور زیادہ نوازتی ہے۔انسان کو گمراہ کرنے کیلئے شیطان کا سب سے خطرناک حملہ ہی یہ ہے کہ وہ ناشکری کرواتاہے۔

جب کوئی شخص اللہ ورسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی محبت میں اولیاء اللہ کی زیارت کیلئے جاتاہے تو حقیقت میں وہ اللہ ورسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا مہمان بن کرجاتاہے۔آپ نے مزید کہاکہ گھروں،دفاتر،سکولز ،کالجزودیگر جگہوںپر جب ہم کسی کوپکارتے ہیں تو اس کامکمل اور اصل نام پکارنے کی بجائے ،یا تو الٹا نام ،بگاڑ کریا کسی برے لقب سے پکارتے ہیں جو ہماری گھریلوپریشانیوں میں زیادتی کاباعث بن جاتاہے کیونکہ برے القابات اور نام بگاڑ کرپکارنے سے انسان کی شخصیت پر اس کے برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔محفل پاک کے اختتام پر آپ نے ملک وملت کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔