ناگپور : ٹروٹ کی نصف سنچری ، انگلینڈ کے 3 وکٹ پر 161 رنز

Nagpur Test

Nagpur Test

ناگپور ٹیسٹ (جیوڈیسک) بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکسٹھ رنز بنالئے۔ جوناتھن ٹروٹ چھیاسٹھ رنز بناکرناٹ آوٹ ہیں۔

ناگپور ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارت نے دوستانوے رنز نو کھلاڑی آوٹ سے نامکمل اننگز شروع کی۔ کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے چار اسپنرز کو انگلش ٹیم کو آوٹ کرنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے نو وکٹ پر تین سو چھبیس کے اسکور پر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی۔

ایشون انتیس رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے چار اور گریم سوان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکسٹھ رنز بنالئے۔نک کامیپٹن چونتیس، ایلسٹر کک تیرہ اور پیٹرسن چھ رنز بناکر آوٹ ہوئے۔