ناگپور ٹیسٹ : بھارت نے 326 رنز پر اننگز ڈیکلیئرڈ کر دی

Nagpur Test

Nagpur Test

انگلینڈ کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں بھارت نے اپنی پہلی اننگز تین سو چھبیس رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر ڈ کردی۔ بھارت کو سیریز برابرکرنے کیلئے لازمی فتح درکار ہے۔

ناگپورٹیسٹ کے چوتھے روز بھارت نے دوستانوے رنز نو کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگز شروع کی تو روی چندرن ایشون سات رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ایشون کو اوجھا نے جوائن کیا۔

اوجھا کومونٹی پنیسر نے بولڈ کیا۔ مہندرا سنگھ دھونی نے اپنے چار اسپنرز کو انگلش ٹیم کو آؤٹ کرنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے نو وکٹ پر تین سو چھبیس رنز کے اسکور پر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی۔ ایشون انتیس رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے چار اور گریم سوان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔