ھالینڈ : چیمپینز ٹرافی ھاکی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی تیسری پوزیشن خوش آئندہ ہے ، پیر طاھر اقرار شاہ

Pakistan Hockey Team

Pakistan Hockey Team

دی ہیگ (امانت علی) پاکستانی کمیونٹی ھاکی ٹیم کے کوچ اور سابقہ کپتان پیر طاھر اقرار شاہ نے قومی ٹیم کو چیپمئنز ٹرافی میں اچھی کارکردگی دکھانے پر اور پاکستان کے فارورڈ شکیل عباسی کو ٹورنامنٹ کا بھترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے جاری بیان میں طاھر شاہ نے چیف کوچ اور مینجر اختر رسول کو بھی مبارکباد دیتے ہویء مزید کھا ہے کہ ٹیم کی اس بڑے یونٹ میں تیسری پوزیشن خوش آئندہ ہے اور قومی ٹیم کی دنیا کی بھترین ٹیموں میں شمولیت ایک خوشگوار تبدیلی ہے ، جبکہ بھارت کو ھرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کرنا انشاء اللہ پاکستان ھاکی میں بھتری کی سمت سفر کا آغاز ہے۔