نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات سے ہم زندگی سنوار سکتے ہیں : سید حسن عسکری تاجی

مانگا منڈی (حکیم فریاد افضل رانا)عشق رسول کا تقاضہ ہے کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر زیادہ سے زیادہ عمل پیرا ہوکر اپنی دنیاوی و اخروی زندگیوں کو سنواریں ، وطن عزیز میں عشق رسول کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہے ہیں تا کہ نوجوان نسل کو پکے سچے اور کھرے مسلمان بنایا جا سکے۔

اللہ رب العزت نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عالم کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ نبی کریم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ رحمت خدا وندی کی برسات کا مہینہ ہے ۔