نجی ایئر لائنوں کے طیاروں کی جانچ پڑتال شروع

bhoja airline

bhoja airline

پاکستان : (جیو ڈیسک) سی اے اے انسپکشن ٹیم نے  نجی ایئر لائنوں کےطیاروں کی جانچ پڑتال شروع کر دی۔ طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے غیرملکی ماہرین کی ٹیم آئندہ ہفتے آئے گی۔

وزیر دفاع چوہدری احمد مختار کی ہدایت پر سول ایوی ایشن کی انسپکشن ٹیم نینجی ایئرلائنوں کے طیاروں کی جانچ پڑتال شروع کر دی۔ پہلے مرحلے میں بھوجا ایئرلائن کیطیارے کی چیکنگ ہوگی۔ چیکنگ کے لئے بھوجا ایئرلائن کی اسلام آباد جانیوالی پرواز منسوخ کر دی گئی۔

ترجمان سول ایوی ایشن نے بتایا ایک دن میں ایک طیارے کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ان نجی ائرلائنوں کی طیاروں پر کوئی بھی نقص نکلا تو طیاروں کی اڑان پرپابندی عائد کر دی جائے گی۔ طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے غیر ملکی ماہرین کی ٹیم آئندہ ہفتے آئے گی۔ تحقیقاتی ٹیم جائے حادثے کا معائنہ کریگی اور جہاز کے پرزہ جات اکٹھے کر کے تحقیقات کرے گی۔ غیر ملکی ٹیم کا کراچی آنے کا بھی امکان ہے۔ طیارے کو کلیئرنس دینیوالیحکام سے رابطہ کیا جائے گا۔

کراچی ائیرپورٹ پر شاہین ائیرکی پرواز کو حادثے کے بعد طیارے کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق لینڈنگ کے وقت طیارے کے انجن سے فیول لیک ہورہا تھا ریسکیو ٹیمیں بر وقت نہ پہنچتیں تو خوفناک حادثہ ہو سکتا تھا۔