لاہور ہائیکورٹ: آئی جی پنجاب کل کورٹ طلب

high court

high court

لاہور : (جیو ڈیسک) ہائی کورٹ نے پولیس افسران کو ترقی نہ دینے کے کیس میں آئی جی پنجاب کو کل طلب کر لیا۔

عدالتی حکم کے باوجود پولیس افسران کو ترقی نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریماکس دئیے کہ کہا ہے آئی جی پنجاب نے فردِ جرم عائد کئے جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔ لاہور میں سو گاڑیاں چوری ہوں تو صرف دس کا مقدمہ درج ہوتا ہے۔

چیف جسٹس لاہور نے کہا افسروں کو ترقی دینے کے حکم پر عمل نہیں ہوا۔ کیا آئی جی پنجاب کو انگریزی نہیں آتی یا وہ عدالتی احکامات کو سمجھنا نہیں چاہتے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔