نجی بجلی گھروں کے کنکشنز منقطع کردیئے جائیں گے، کے ای ایس سی

kesc

kesc

کراچی: (جیو ڈیسک )کراچی الیکٹرک سپلائی کار پوریشن کے مطابق خود بجلی پیدا کرنے والے پاور جنریٹنگ یونٹس کے کنکشن منقطع کر دئیے جائیں گے۔ کے ای ایس سی کے اعلامیے کے مطابق کراچی میں تقریبا چہ سو نجی صنعتی یونٹس کام کر رہے ہیں جو اپنی ضرورت بجلی گھروں سے پیدا کرنے میں خود کفیل ہیں ۔ بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ان نجی بجلی گھروں کو کے ای ایس سی کے مقابلے میں سستی گیس ترجیحی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہے۔ پالیسی کے پہلے مرحلے میں کے ای ایس سی نے ایسے ڈھائی سو صنعتی یونٹس کو نوٹس دے دیا ہے۔

کراچی الیکٹرک سپلائی کے مطابق وہ تمام صنعتی ادارے جو گیس کے ذریعے اپنے ذاتی بجلی گھروں سے بجلی پیدا کرتے ہیں اور انہوںنے اپنے کے ای ایس سی کے کنکشنز کو بطور متبادل رکھا ہوا ہے، ان کے کنکشنز منقطع کر دئیے جائیں گے۔