نصیر الدین شاہ بھی مادھوری ڈکشت کے مداح نکلے

madhuri dixit

madhuri dixit

بالی ووڈ : (جیو ڈیسک) مادھوری ڈکشت کے مداح لاکھوں نہیں کروڑوں میں ہیں لیکن اس میں ایک قیمتی اضافہ ہوا ہے نصیرالدین شاہ کا، نصیر الدین شاہ عشقیہ کیسیکوئیل ڈھیٹ عشقیہ میں بھی جلوہ گرہو رہے ہیں۔ جس میں ودیا بالن کی جگہ مادھوری ڈکشت کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ کے لئینصیر الدین شاہ بہت پر جوش ہیں۔ کہتے ہیں انہیں نہیں معلوم مادھوری نے ان کی کتنی فلمیں دیکھیں لیکن وہ دھک دھک گرل کے بہت بڑے مداح اور ساتھ کام کرنے کے لیئے بے چین ہیں۔

نصیر الدین شاہ مادھوری کے ساتھ فلم تری دیو۔ راج کمار اور گج گامنی میں ساتھ کام کر چکے ہیں لیکن سامنا کم ہی ہوا۔