نواز اور شہباز کا یونس حبیب کو دس ارب روپے ہر جانے کا نوٹس

younus habib

younus habib

پاکستان : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے مہران بینک اسکنڈل کے مرکزی کردار یونس حبیب کو دس ،دس ارب روپے کے الگ الگ ہرجانے کے نوٹس بھجوا دیئے ہیں۔یونس حبیب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شریف برادران پر جھوٹ الزامات لگانے پر چودہ دن کے اندر اندر میڈیا کے سامنے معافی مانگیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہتک عزت کے قانون کے تحت یونس حبیب کے خلاف دونوں بھائی دس دس ارب روپے ہرجانے کا دعوی کرینگے۔

وزیر اعلی پنجاب کے وکیل کا کہنا ہے کہ یونس حبیب نے سستی شہرت کے لیے دو بار منتخب ہونے والے وزیر اعلی پنجاب پر بے بنیاد اور من کھڑت الزامات لگائے۔