نواز شریف ایکشن کا مطالبہ نہ کریں تیاری کریں۔ پیر مظہر الحق

pir mazhar

pir mazhar

سندھ : (جیو ڈیسک) پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو جلد انتخابات کے مطالبے کے بجائے الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے، انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہو جائیں گے۔ وہ دادو کے علاقے فرید آباد میں گیارہ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے بوائز ڈگری کالج کے سنگ بنیاد رکھنے والی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

پیر مظہر الحق کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف کو صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ اور الزامات سے گریز کرنا چاہیے انہیں یہ باتیں زیب نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی میدان میں سیاسی زبان استعمال کرتی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے ادارے قائم کیے جا رہے ہیں جبکہ سنگ بنیاد رکھا جانے والا کالج بھی اس کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ معاشرے میں تعلیم کی بڑی اہمیت ہوتی ہے، اس لیے نوجوانوں کو تعلیم پر توجہ دینی چاہیے۔