نواز شریف بھارتی افواج کی وآپسی کا مطالبہ کریں۔ شیخ رشید

shaikh rasheed

shaikh rasheed

لاہور : (جوی ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس ملک میں پوری جیل کو لوگ اٹھا کر لے جائیں وہاں الیکشن عملہ بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔ نواز شریف عوامی لیڈر ہیں تو بھارتی افواج کی واپسی کا مطالبہ کریں۔

لاہور میں جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ آئندہ انتخابات میں حصہ ضرور لے گی جبکہ تیرہ اگست کو اپنے الائنس کا اعلان بھی کرے گی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں لاکھوں روپے کی لاگت سے کانفرنس روم بنایا گیا جہاں پر ملک کو لوٹنے کے لیے پلان بنتے رہے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کیفے ڈرین دوا کی اسمگلنگ بین الاقوامی سازش ہے جس کا مقصد پاکستان کی نوجوان نسل کو تباہی کی طرف لے جانا ہے۔