نواز شریف قوم کی امنگوں کے ترجمان بن گئے۔ شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

پنجاب : (جیو ڈیسک) شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف قوم کی امیدوں کا تارا ہے۔ وہ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر منتخب ہونے کے بعد لاہور میں پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماروی میمن نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرکے پرویز مشرف کی آمریت میں حکومت میں شامل ہونے کی تلافی کر دی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ مشرف جیسے کئی طوفان گزر گئے لیکن مسلم لیگ نون کا کاررواں بڑھتا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا نواز شریف قوم کی امنگوں کے ترجمان بن چکے ہیں۔