نوجوان میاں نواز شریف کا پیغام گلی گلی پھیلانے کے لئے متحرک ہو جائیں، اسد حفیظ

Asad

Asad

پیرمحل: کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے نوجوان میاں محمد نواز شریف کا پیغام گلی گلی کوچہ پھیلانے کے لئے زیادہ سے زیادہ متحرک ہو جائیں ۔ آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کا ہے ۔ اب کوئی بھی مسلم لیگ (ن) کا راستہ نہیں ہو سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار میاں اسد حفیظ ضلعی سنیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے یوم تکبیر کے حوالے سے منعقد تقریب کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حکمران ملک توڑنے کی سازشیں کر رہے ہیں پیپلزپارٹی جب اقتدار میں آتی ہے تو ملک توڑنے کی کوششوں میں مصروف ہو جاتی ہے ۔ اس کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے عوام کو پاکستان مسلم ( ن ) کے پرچم تلے جمع ہوئیں تاکہ جلد ہی کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کی جا سکے مسلم لیگ ( ن ) کو مضبوط بنانے کے لئے نوجوانوں کو یوتھ ونگ کے پلیٹ فارم پر متحد کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے امریکی ڈالرز کی پیشکش ٹھکرا کراور ہنودویہودونصاریٰ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پاکستان کو پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنایالیکن اس کی انہیں یہ سزا دی گئی کہ امریکہ نے اپنے ایک پٹھواور گماشتے جنرل ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے ذریعے مسلم لیگ(ن) کی 2تہائی والی حکومت پر شب خون مار کر غاصبانہ قبضہ کی صورت میں پاکستان پر ایک ناپاک آمریت مسلط کر دی جس سے ملک تنزلی،تخریبی وپستی کی گہرائیوں میں دھستا چلا گیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی 1999والی حکومت کو غیرقانونی وآئینی طور پر ختم نہ کیا جاتا تو آج پاکستان تعلیمی، تجارتی ،زرعی،دفاعی،معاشی اور اقتصادی میدان میں ایشاء کا ٹائیگر ملک ہوتا یہاں نہ غربت،مہنگائی،بے روزگاری اور گیس وبجلی لوڈشیڈنگ ہوتی جس کی بدولت ملک ہر سیکٹر تباہ ہوکر رہ گیا ہے،ملکی صنعت وحرفت بند ہوکر رہ گئی ہے،صنعت کار اپنے کارخانے ملک سے اُکھاڑ کر بنگلہ دیش اور عرب ممالک میں لے جاکر نصب کررہے ہیں یہ ہمارے ملک و قوم کی بدنصیبی وبدقسمتی کا حال ہے انہوں نے کہا کہپیپلز پارٹی نے عدلیہ کی تضحیک کی بد ترین مثال قائم کی ہے ملک کو اندرونی اور بیرونی سطح پر بد نام کر دیا ہے تمام ملکی اداروں کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے کرپشن ،مہنگائی ،بے روزگاری ،لاقانونیت اور لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل پیدا کر کے عام آدمی کی زندگی کو مشکل کر دیا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت جب بھی بر سر اقتدار آئی ملک کے اندر افراتفری ،اقرباء پروری ،لوٹ مار ،قتل و غارت ،بد امنی ،مہنگائی اور بیروز گاری جیسے مسائل پیدا ہوئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کے اندر جمہوریت کو نقصان پہنچایا اور ملک کے اندر مارشل لاء کی راہ ہموار کر رہی ہے اب ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف جمہوریت کو بچانے اور مارشل لاء کا راستہ روکنے کیلئے عملی طور پر میدان ہیں ملک کے اندر جمہوریت پسند قوتوں کیساتھ ملکر جمہوریت کے استحکام کی کوششیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، میاں نواز شریف ہی اب واحدولاثانی لیڈر ہیں جو پاکستان کو موجودہ گھمبیر حالات سے کامیابی کے ساتھ نکال سکتے ہیں۔ اس موقع پر پیرمحل سٹی یوتھ ونگ کے صدر امتثال احمد، جنر ل سیکرٹری فرحان شبیر، سنیئر نائب صدر نثار احمد بلوچ، محمد جمیل ، ملک سعد الدین اعوان،محمد بلال انجم ، محمد عثمان ودیگر کارکنوں اور عہدید اران بھی موجود تھے۔