نوشہروفیروز : کنویں کی کھدائی کے دوران 4افراد گرکر ہلاک

Nowshera Feroz

Nowshera Feroz

نوشہروفیروز میں کنویں کی کھدائی کے دوران 4افراد گرکر ہلاک ہوگئے ہیں،مرنے والے چاروں افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔مورو کے قریب گاوں پراناکچیرومیں کنویں کی کھدائی کے دوران ایک شخص گر گیاجسے بچانے کے دوران مزید 3افراد کنویں میں گر گئے۔کنویں میں زہریلی گیس کی وجہ سے 3بھائیوں سمیت چاروں افراد ہلاک ہوگئے ،چاروں کی لاشیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال لی ہیں۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی ہیں۔