نو منتخب وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو گارڈ آف آنر

raja pervez ashraf

raja pervez ashraf

وزیر اعظم ہاؤس : (جیو ڈیسک)نو منتخب وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی پرائم منسٹر ہاؤس آمد پر انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔وزیراعظم راجہ پرویز عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی بار پرائم منسٹر ہاس آمد پر ان کے اعزاز میں باضابطہ تقریب منعقد کی گئی جس میں انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔استقبالیہ تقریب میں قومی ترانہ بجایا گیا اور مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انھیں سلامی پیش کی۔

تقریب میں وزیر اعظم ہاؤس ، وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے اسٹاف ممبران شریک ہوئے۔ وزیر اعظم سے پرائم منسٹر ہاؤس کے افسران اور اسٹاف کا تعارف کرایا گیا ،راجا پرویز اشرف نے اسٹاف سے فردا فردا ملاقات کی۔