کراچی میں تشدد اور فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

karachi killing

karachi killing

کراچی میں پرتشدد واقعات بدستور جاری ہیں اور رات گئے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے ساڑھے پانچ نمبر میں فائرنگ کی گئی جس سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ لیاری کے علاقے سریا گلی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں ہوگیا۔

ڈاکس کے علاقے سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق بوری بند لاش کی شناخت نہ ہوسکی اور ان کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔