شامی فوج کی جانب سے ترکی کا طیارہ مار گرانے کا اعتراف

syrian army

syrian army

شام : (جیو ڈیسک) شام کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ترکی کے جہاز کو فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر مار گرایا ہے۔ دوسری جانب ترک وزیراعظم نے صورتحال واضح ہونے پر فیصلہ کن انداز میں جواب دینے کااعلان کردیا۔شامی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے جہاز کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق گرایاگیا۔ جہاز مغربی سمت سے شام کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ جہاز کی رفتار بہت زیادہ تھی اور یہ نچلی پرواز کر رہا تھا۔ اینٹی ایئر کرافٹ ڈیفنس سسٹم نے جہاز کو صوبہ اذقیہ کے ساحل سے دس کلومیٹر کی دوری پر مار گرایا۔

دوسری جانب ترکی کے وزیراعظم طیب اردگان نے ملکی سیکورٹی سے متعلق اعلی سطح کے اجلاس میں شرکت کی۔ دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں ترکی کے وزیر داخلہ، وزیر دفاع اور وزیر خارجہ سمیت فوج کے سربراہ شریک تھے۔

ترک وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال مکمل طور پر واضح ہونے کے بعد فیصلہ کن انداز میں جواب دیاجائے گا۔