برازیل : عالمی کانفرنس دنیا کے معاشی استحکام کی کوئی سبیل نہ نکال سکی

brazil conference

brazil conference

برازیل : (جیو ڈیسک) برازیل میں اقوام متحدہ کی جانب سے منعقدہ عالمی کانفرنس دنیا کے معاشی استحکام کی کوئی سبیل نہ نکال سکی، سو سے زائد عالمی رہنما کانفرنس کا حتمی نتیجہ نہ دے سکے۔برازیل میں منعقدہ اس کانفرنس کے ناقدین کا کہنا ہے کہ عالمی سربراہوں کی مذکورہ کانفرنس دنیا کے معاشی مسائل کا حل دینے میں کسی ٹھوس نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئی۔ تین روز جاری رہنے والی اس کانفرنس میں عالمی رہنما دنیا کو متبادل معاشی نظام دینے میں ناکام رہے ۔

ناقدین کا خیال ہے کہ سرمایہ داری کے استحصالی نظام کے ہوتے ہوئے کسی بھی ترمیم یا اصلاح دنیا میں عوام کے معاشی مسائل حل نہیں کر سکتی۔

دنیا کے معتبر دانشوروں کا کہنا ہے کہ جب تک سرمایہ دارانہ استحصالی نظام کے متبادل عوام کی خوشحالی کے معاشی نظام کو لاگو نہیں کیا جائے گا ۔

اس وقت تک دنیا کی عوام معاشی چکی میں پستی رہے گی اور غربت ہر خطے کا مسئلہ رہے گی۔یاد رہے کہ کانفرنس کے اختتام پر نتائج کا علان کرتے ہوئے اطمینا ن کا اظہار کیا گیا ہے۔