قاہرہ : تحریر اسکوائر پر مظاہرین کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری

egypt protest

egypt protest

مصر : (جیو ڈیسک) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے تحریر اسکوائر پر حکمران فوجی کونسل کے خلاف مظاہرین کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صدارتی انتخابات کے نتائج کا بلاتاخیر اعلان کیا جائے۔

ہزاروں مظاہرین ملک کے فوجی حکمرانوں کی جانب سے اختیارات میں توسیع اور انتحابی نتائج میں تاخیر کے خلاف قاہرہ کے التحریر سکوائر میں جمع ہیں۔ گزشتہ ہفتے فوج نے پارلیمنٹ تحلیل کردی تھی اور تمام سیاسی و قانونی اختیارات اپنے قبضے میں کر لیے تھے۔