روسی صدر یوکرین کے معاملے پرامن کو موقع دیں، اقوام متحدہ

Antonio Guterres

Antonio Guterres

نیویارک (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے روس کے صدر ولادی میرپیوٹن سے کہا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر امن کو موقع دیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے یوکرین کی درخواست پر بلائے گئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے روسی صدر پیوٹن سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے فوجیوں کو یوکرین پرحملہ کرنے سے روکیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ہی بہت جانی نقصان ہوچکا ہے۔ امن کوموقع دینا چاہئیے۔ انہوں نے فریقین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتےہوئے کہا کہ مسئلے کوسفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہئیے۔