روس اور یوکرین میں جنگ کا خطرہ: کس کے پاس کتنے فوجی اور ساز و سامان ہے؟

Vladimir Putin

Vladimir Putin

یوکرین (اصل میڈیا ڈیسک) روس اور یوکرین ہر گزرتے دن کے ساتھ جنگ کی جانب بڑھ رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان صورتحال مزید کشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔

روس نے آج یوکرین سے اپنے سفارتی عملے کو نکالنا شروع کردیا ہے جبکہ یوکرین نے بھی اپنے شہریوں کو روس سے نکلنے کی ہدایات جاری کردی ہیں جس کا مطلب ہے کہ دونوں ممالک جنگ کی تیاری کر رہے ہیں۔

دفاعی صلاحیتوں کے اعتبار سے روس بلاشبہ یوکرین سے کہیں زیادہ طاقتور ہے اور یہ بات یوکرین بھی بخوبی جانتا ہے البتہ ممکن ہے کہ اسے مغربی ممالک اور امریکا کا تعاون حاصل ہو۔

اگر روس اور یوکرین کے فوجیوں کی تعداد اور دفاعی ساز و سامان کا تقابلی جائزہ کریں تو روس کا یوکرین سے کوئی مقابلہ نہیں بنتا۔